پیپلز پارٹی کا حکومت مخالف لانگ مارچ کراچی سے شروع کرنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پیپلز پارٹی کا حکومت مخالف لانگ مارچ کراچی سے شروع کرنے کا فیصلہ
پیپلز پارٹی کا حکومت مخالف لانگ مارچ کراچی سے شروع کرنے کا فیصلہ

پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے حکومت مخالف لانگ مارچ کراچی سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے تیاریاں بھی شروع کردی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی آئینی طریقے سے وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد لا کر حکومت گرانے کے حق میں ہے، تاہم لانگ مارچ کیلئے حکمتِ عملی پر بھی کام جاری ہے۔

پیپلز پارٹی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پی پی پی قیادت لانگ مارچ کا آغاز کراچی سے کرنے کے حق میں ہے جس کیلئے کارکنان کو 26 مارچ کے روز لانگ مارچ کے آغاز کیلئے کراچی میں جمع ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سینیٹ انتخابات کے بعد عوام لانگ مارچ کی تیاری کریں، انتخابات کے بعد حکومت کا نقشہ تبدیل ہوجائے گا۔

 کوہاٹ میں گزشتہ ماہ 27 فروری کے روز عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سینیٹ الیکشن کے بعد حکومت کا نقشہ تبدیل ہوجائے گا۔ ضمنی انتخابات میں حکومت کی شکست ہوئی، اس سے پتہ چل گیا کہ عوام ہمارے ساتھ ہیں۔

مزید پڑھیں: سینیٹ انتخابات کے بعدلانگ مارچ سے حکومت کانقشہ تبدیل ہوجائے گا۔بلاول

Related Posts