پیپلز پارٹی کا اعتزاز احسن اور لطیف کھوسہ کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پیپلز پارٹی کا اعتزاز احسن اور لطیف کھوسہ کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
پیپلز پارٹی کا اعتزاز احسن اور لطیف کھوسہ کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی نے پارٹی کی پالیسیوں اور نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے پر اپنے دو سینئر رہنماؤں کے خلاف کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پی پی پی کی اعلیٰ قیادت واضح طور پر اعتزاز احسن اور لطیف کھوسہ کی جانب سے پارٹی کی پالیسیوں کی بار بار خلاف ورزی کرنے کے طریقے سے واضح طور پر خوش نہیں تھی۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پیپلز پارٹی کے رکن ہوتے ہوئے حریف پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ بھرپور رابطے کر لیے ہیں جس کے ثبوت اب پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کو مل گئے ہیں۔

ذرائع نے دعویٰ کیا کہ دونوں رہنماؤں نے اپنے بیٹوں کو پی ٹی آئی سے الیکشن لڑنے کے لیے ٹکٹ ملنے کے بعد پیپلز پارٹی کو آگاہ نہیں کیا۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی نے لطیف کھوسہ کو لیگل ونگ کے صدر سمیت پارٹی کے تمام عہدوں سے فوری طور پر ہٹا دیاہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر دونوں رہنماؤں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ذرائع نے مزید انکشاف کیا ہے کہ اعتزاز احسن کے بیٹے کو لاہور سے الیکشن لڑنے کے لیے پی ٹی آئی کا ٹکٹ ملے گا جب کہ لطیف کھوسہ نے پی ٹی آئی سے اپنے بیٹے کو ڈیرہ غازی خان سے الیکشن لڑنے کے لیے ٹکٹ کا مطالبہ کیا۔

مزید پڑھیں:یو اے ای نے آئی ایم ایف کو پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالر دینے کی تصدیق کردی، اسحاق ڈار

ذرائع نے مزید بتایا کہ دونوں رہنما عدلیہ کے معاملے پر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے بھی رابطے میں تھے۔

Related Posts