انڈونیشیا میں 7.0 شدت کا زلزلہ، عمارتیں لرز گئیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انڈونیشیا میں 7.0 شدت کا زلزلہ، عمارتیں لرز گئیں
انڈونیشیا میں 7.0 شدت کا زلزلہ، عمارتیں لرز گئیں

جکارتہ: انڈونیشیا کے مرکزی جزیرے جاوا کے شمال کے سمندر میں 7.0 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، یو ایس جیولوجیکل سروے کے مطابق کسی نقصان یا جانی نقصان کی فوری اطلاع نہیں ہے۔

یو ایس جی ایس نے کہا کہ مقامی وقت کے مطابق شام 4 بجکر 55 منٹ پر زوردار زلزلہ آیا، انڈونیشیا کی جیولوجیکل ایجنسی نے زلزلے کا مرکز 594 کلومیٹر (370 میل) کی گہرائی میں پائے جانے کے بعد سونامی کے امکان کو مسترد کر دیا۔

انڈونیشیا بحرالکاہل ”رنگ آف فائر” پر اپنی پوزیشن کی وجہ سے اکثر زلزلوں کی زد میں رہتا ہے، یہ شدید زلزلہ کی سرگرمیوں کا ایک قوس ہے جو جاپان سے لے کر جنوب مشرقی ایشیا اور بحر الکاہل کے طاس میں پھیلا ہوا ہے۔

جمعہ کو آنے والا زلزلہ سورابایا شہر سے تقریباً 160 کلومیٹر شمال مغرب میں آیا، جو ملک کا دوسرا سب سے زیادہ آبادی والا شہر ہے جس میں بیس لاکھ سے زیادہ آبادی ہے۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد، بلوچستان، کے پی کے سمیت ملک کے بڑے حصے میں شدید زلزلہ

زلزلے کے جھٹکے جزیرے جاوا کے ایک بڑے حصے اور بالی کے جزیرے تک محسوس کیے گئے۔

Related Posts