پیپلز پارٹی کی شہید چیئرپرسن بےنظیر بھٹو کی 67ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم کی زندگی پر ایک نظر
پیپلز پارٹی کی شہید چیئرپرسن بےنظیر بھٹو کی 67ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے

قائدِعوام ذوالفقار علی بھٹو کی شہید بیٹی اور قومی سیاسی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی67ویں سالگرہ آج منائی جا رہی ہے۔

پاکستان کی پہلی اور واحد خاتون وزیرِاعظم بے نظیر بھٹو کو سن 2007ءمیں دہشت گردوں نے شہید کردیا ۔ان پر27 دسمبر کے روز قاتلانہ حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں وہ خالقِ حقیقی سے جا ملیں۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بےنظیربھٹو کے صاحبزادے کی حیثیت سے ملک کی مشہور سیاسی جماعت کی قیادت کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں جبکہ آصف علی زرداری شریک چیئرمین ہیں۔

پیپلز پارٹی رہنما، کارکنان اورمرکزی قیادت سمیت ملک بھر میں سابق وزیرِاعظم بےنظیر بھٹو کی 67ویں سالگرہ کے موقعے پر ان کی یاد میں تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا تاہم محترمہ کےقاتلوں کوآج تک کیفرِکردارتک نہ پہنچایا جاسکا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین و شہید سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے صاحبزادے بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم شہید بی بی کے قاتلوں کے مقاصد کبھی پورے نہیں ہونے دیں گے۔

شہید سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی 12ویں برسی کے موقعے پر6 ماہ قبل پیغام دیتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم اپنی جمہوری جدوجہد شہید بی بی کے مشن کی تکمیل تک جاری رکھیں گے۔

مزید پڑھیں:شہید بے نظیر کے قاتلوں کے مقاصد پورے نہیں ہونے دیں گے۔ بلاول

Related Posts