ترکی میں 6.9شدت کے زلزلے نے تباہی مچادی، 19 افراد جاں بحق، سیکڑوں زخمی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Powerful quake kills 19 people in eastern Turkey

انقرہ: ترکی میں 6.9شدت کے زلزلے سے تباہی مچ گئی، جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 19 ہو گئی، 600 سے زائد افراد زخمی جبکہ 30 لاپتہ ہیں، زلزلے کے باعث کئی عمارتیں زمین بوس ہو گئیں۔

ترکی میں آنے والے 6.9شدت کا زلزلہ آیا جس سے عمارتیں لرز اٹھیں اورلوگ گھروں سے باہر نکل آئے، زلزلہ ترکی میں رات 10 بج کر 55 منٹ پر آیا، زلزلے کا مرکز ایازگ سے 40 کلومیٹر دور تھا۔

زلزلے کے بعد 60 سے زائدآفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے، زلزلہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کام جاری ہےجبکہ 400 زائد امدادی ٹیمیں لوگوں کی مدد کے لیے پہنچ چکی ہیں، اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: خیبرپختونخواہ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں زلزلے کے جھٹکے، خوف و ہراس پھیل گیا

زلزلے سے ترکی کے مشرقی علاقے شدید متاثر ہوئے ہیں۔ترکی کے ہمسایہ ممالک شام، لبنان اور ایران میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

Related Posts