ملک میں بجلی کا بحران،سحر و افطار میں بدترین لوڈشیڈنگ، روزہ دار بلبلااٹھے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

power crisis has intensified in pakistan

اسلام آباد: بجلی کی پیداوار کیلئے درکار ایندھن کی عدم دستیابی اور اہم پاور پلانٹس کی عدم دیکھ بھال کے باعث ملک میں بجلی کا بحران شدت اختیار کرگیا،افطار اور سحری کے وقت بھی عوام کی زندگی اجیرن ہو گئی ۔

کراچی، حیدرآباد، راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد اور سیالکوٹ جیسے تمام شہری مراکز 4 سے 10 گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 10 سے 12 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ سے شدید متاثر ہوئے ہیں۔ کراچی میں نیشنل گرڈ سے بجلی کی سپلائی میں 300 میگاواٹ کی کمی کے باعث 3 سے 4 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

مزید پڑھیں:عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کیا جائے، وزیر اعظم کی کابینہ کو ہدایت

اندرون سندھ میں اس وقت 10 سے 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہے۔ راولپنڈی میں 4 سے 5 گھنٹے تک بجلی کی بندش ہے۔ فیصل آباد، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ اور ان کے دیہی علاقوں کے مکینوں کو بھی 4 سے 10 گھنٹے تک بجلی کی بندش کا سامنا ہے۔

لاہور اور اس کے مضافات میں 4 سے 10 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔ میپکو کی حدود میں بجلی کی بندش 12 گھنٹے تک پہنچ گئی ہے۔ بلوچستان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ 10 سے 12 گھنٹے تک پہنچ گئی۔ کے پی کے میں بھی 6 سے 12 گھنٹے تک بجلی کی بندش کا سامنا ہے۔

Related Posts