لاہور میں مرغی کا گوشت مزید مہنگا، نئی قیمت 650 روپے فی کلو ہوگئی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہورمیں مہنگائی نے عام آدمی کی پہنچ سے مرغی کا گوشت بھی دور کردیا۔

ایک ماہ قبل ساڑھے 500 روپے فی کلو میں دستیاب مرغی کے گوشت کی قیمت اب 650 روپے سے بھی تجاوز کرگئی ہے۔

گوشت کی قیمت میں اضافے سے پریشان دکانداروں کا کہنا ہے کہ مرغی کی مہنگی خوراک نے پروڈکشن کم کردی ہے جس کی وجہ سے قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

چیئرمین ایف بی آر سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے مشن کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال

دوسری جانب شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اشیائے خوردونوش کی قیمتیں کنٹرول کرکے انہیں ریلیف فراہم کیا جائے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے 7 ماہ (جولائی تا جنوری) کے دوران 13 کھرب 47 ارب روپے مالیت کی اشیائے خوردونوش درآمد کیں۔

رواں مالی سال 2022 – 23 کے پہلے سات ماہ (جولائی تا جنوری) کے دوران ملک میں مجموعی طور پر 13 کھرب 47 ارب روپے مالیت کی کھانے پینے کی اشیاء درآمد کی گئیں جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 6.29 فیصد زیادہ  رہیں۔

Related Posts