عوام کیلئے بڑا ریلیف، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15روپے تک کمی کا امکان

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لیٹر تک عوام کو ریلیف دیا جاسکتا ہے۔

اوگرا نے آئندہ 15 روز کے لئے قیمتوں سے متعلق ورکنگ پیپر تیار کر لیا، گزشتہ 15 دنوں میں عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

برینٹ آئل مارکیٹ میں تیل کی قیمت کم ہو کر 76 ڈالر فی بیرل تک رہی، حکومت نے عالمی مارکیٹ سے 76 ڈالر فی بیرل میں تیل خریدا۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ

اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات سے متعلق دو تجاویز تیار کی ہیں۔ پہلی تجاویز میں عالمی مارکیٹ کے تناسب سے عوام کو ریلیف دیا جاسکتا ہے۔

پٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لٹر تک کمی کی جا سکتی ہے، ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے تک کمی کی جا سکتی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل 15 روپے اور مٹی کے تیل میں 13 روپے فی لیٹر تک کمی کی تجویز دی گئی ہے۔

دوسری تجاویز میں جی ایس ٹی کی شرح بڑھا کر قیمتیں برقرار رکھی جا سکتی ہیں، پٹرول اور ڈیزل پر جی ایس ٹی کی شرح صفر ہے، پٹرولیم لیوی 50 روپے فی لٹر کی آخری حد تک بڑھائی جاچکی ہے۔

اوگرا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری بھجوا دی گئی ہے، تاہم وزارت خزانہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد فیصلہ کرے گی۔

Related Posts