پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے بعد مثبت رجحان: 400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے بعد مثبت رجحان: 400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے بعد مثبت رجحان: 400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے بعد مثبت رجحان لوٹ آیا، کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز تاجر برادری نے مثبت رجحان کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھرپور سرمایہ کاری کی۔ کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 422 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 40 ہزار 971 پوائنٹس پر ہوا جس میں کاروبار کے دوران 422 پوائنٹس کے اضافے کے بعد مارکیٹ 41 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گئی جبکہ اس وقت 41 ہزار 270 پوائنٹس کی سطح پرٹریڈنگ جاری ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک مرتبہ پھر مندی واپس لوٹ آئی، کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 279 پوائنٹس کی گراوٹ دیکھی گئی۔

جمعہ کوآخری کاروباری روز ایک مرتبہ پھر تنزلی دیکھی گئی، انڈیکس 279 پوائنٹس گرنے کے باعث 41 ہزار کی نفسیاتی حد سے محروم ہو گیا، آج مندی کے باعث 41100، 41000، 40900 کی حدیں گرگئیں۔

اس سے قبل گزشتہ روز انڈیکس 799.47 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 41127.79 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا جس کے باعث حصص کی مالیت میں 100 ارب روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

مزید پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ میں  279 پوائنٹس کی کمی

Related Posts