بلدیاتی انتخابات، بلوچستان میں حب، لسبیلہ اور پشین میں پولنگ کا وقت ختم

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلدیاتی انتخابات، بلوچستان میں حب، لسبیلہ اور پشین میں پولنگ کا وقت ختم
بلدیاتی انتخابات، بلوچستان میں حب، لسبیلہ اور پشین میں پولنگ کا وقت ختم

لسبیلہ: پاکستان کے صوفے بلوچستان کے ضلع حب، لسبیلہ اور پشین میں بلدیاتی انتخابات کیلئے ہونے والی پولنگ کا وقت ختم ہوچکا، جبکہ ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ضلع میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 35 ہزار 620 ہے، بلدیاتی انتخابات کے دوران ووٹنگ کیلئے حب میں 126 پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔

ضلع حب کے 138 وارڈز میں سے 30 وارڈ ز سے امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں جبکہ 2 امیدواروں کی وفات کے باعث 2 وارڈز پر الیکشن ملتوی کیے گئے ہیں، اب یہاں 106 وارڈز میں انتخابات منعقد کئے جائیں گے۔

ضلع حب میں 32 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس اور 63 حساس قرار دیئے گئے ہیں، ضلع حب 1 میونسپل کارپوریشن اور 3 میونسپل کمیٹیوں دُریجی، وندر، گڈانی اور ضلع کونسل حب پر مشتمل ہے۔

دوسری جانب لسبیلہ کے 146 وارڈز میں 27 وارڈز سے امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں،ضلع لسبیلہ ایک میونسپل کارپوریشن اوتھل، 5 میونسپل کمیٹیوں بیلہ، اوتھل، کنراج، لاکھڑا، لیاری اور ضلع کونسل لسبیلہ پر مشتمل ہے، ضلع میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 36 ہزار 703 ہے۔

ضلع پشین کی میونسپل کمیٹی حرمزئی میں انتخابات کے لئے 13 پولنگ سٹیشن اور 30 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں، پشین کی تحصیل حرمزئی میں ووٹرز کی تعداد 10ہزار 890 ہے جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 6151 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 4739 ہے۔

مزید پڑھیں:بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کیلئے لسبیلہ، حب اور پشین میں پولنگ شروع

بلدیاتی انتخابات کے دوران ووٹ ڈالنے کیلئے لسبیلہ میں 130 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں،لسبیلہ میں آج ہونے والے بلدیاتی انتخابات کیلئے 119 وارڈز میں ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔میونسپل کمیٹی حرمزئی میں مجموعی طور پر 79 امیدواروں انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

Related Posts