سیاسی شخصیات کامینارِ پاکستان پرخاتون ٹک ٹاکر سے بدتمیزی پر اظہارِ افسوس

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سیاسی شخصیات کامینارِ پاکستان پرخاتون ٹک ٹاکر سے دست درازی پر اظہارِ افسوس
سیاسی شخصیات کامینارِ پاکستان پرخاتون ٹک ٹاکر سے دست درازی پر اظہارِ افسوس

اسلام آباد: وفاقی حکومت کے وزراء اور معروف سیاسی و سماجی شخصیات نے مینارِ پاکستان پر خاتون ٹک ٹاکر سے دست درازی کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان، وفاقی وزیرِ انسانی حقوق شیریں مزاری، زلفی بخاری اور بلاول بھٹو زرداری سمیت تمام سیاسی شخصیات نے خاتون پر 400 افراد کے حملے، چھینا جھپٹی اور جنسی ہراسگی کے واقعے کی شدید مذمت کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق معاونِ خصوصی زلفی بخاری نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے لاہورمیں خاتون کے ساتھ بد تمیزی کے واقعے کا نوٹس لے کر آئی جی پنجاب کو ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی  اور سابق صدر آصف زرداری کے صاحبزادے بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ مینارِ پاکستان پر ایک جواں سال خاتون پر ہجوم کا حملہ ہر پاکستانی کیلئے شرمناک اور ہمارے معاشرے میں انتشار کی علامت کا پتہ دیتا ہے۔ 

پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ واقعے کے ذمہ داران کو قرار واقعی سزا ملنی چاہئے۔ پاکستان کی خواتین غیر محفوظ محسوس کرتی ہیں اور حکومت کا فرض بنتا ہے کہ تمام شہریوں کے یکساں حقوق کی ضمانت فراہم کرے۔ 

وفاقی وزیرِ انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ ہماری وزارت پنجاب کے متعلقہ حکام سے رابطے میں ہے تاکہ گریٹر اقبال پارک میں خاتون پر قابلِ مذمت حملے کے ذمہ داران کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جاسکے۔

وزیرِ انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا کہ واقعے کے ذمہ داران کو گرفتار کیا جارہا ہے، ایف آئی آر درج کر لی گئی۔ ہماری وزارت واقعے پر نظر رکھے ہوئے ہے لیکن ہمیں اپنے عوام میں ایسے پر تشدد رویوں کو بدلنے کیلئے بھرپور کوشش کرنا ہوگی۔ 

یہ بھی پڑھیں: ہراسگی کا واقعہ، سوشل میڈیا صارفین کا خاتون ٹک ٹاکر سے ہمدردی کا اظہار

Related Posts