اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 میں ووٹوں کی شرح کم ہونے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ عوام کا انتخابی عمل سے اعتبار ختم ہو رہا ہے۔
اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ایک نشست کیلئے جس طرح نظام کو یرغمال بنایا اس سے الیکشن اصلاحات کی ضرورت کا احساس پہلے سے بھی زیادہ شدت محسوس ہوتا ہے، ایک بار پھر اپوزیشن سے کہتا ہوں کہ عمران خان کی تجاویز پر غور کریں ،ووٹنگ کی شرح سے اندازہ ہوتا ہے ،عوام کا انتخابی عمل سے اعتبار ختم ہو رہا ہے۔
پیپلز پارٹی نے ایک نشست کیلئے جس طرح نظام کو یرغمال بنایا اس سے الیکشن اصلاحات کی ضرورت کا احساس پہلے سے بھی زیادہ شدت محسوس ہوتا ہے، ایک بار پھر اپوزیشن سے کہتا ہوں @ImranKhanPTI کی تجاویز پر غور کریں ووٹنگ کی شرح سے اندازہ ہوتا ہے عوام کا انتخابی عمل سے اعتبار ختم ہو رہا ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 30, 2021