مختلف سیاسی رہنماؤں کا سانحہ تیز گام پر گہرے صدمے کا اظہار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

train accident
مختلف سیاسی رہنماؤں کا سانحہ تیز گام پر گہرے صدمے کا اظہار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:مختلف سیاسی رہنماؤں نے تیز گام ٹرین حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کی ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ تیز گام پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے عہدیدار اور کارکن زخمیوں کی بھرپور مدد کریں۔ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ حکومت جاں بحق افراد کو معاوضہ ادا کرے ۔

انہوں نے کہاکہ حکومت زخمیوں کے بہتر علاج کا بندوبست کرے۔بلاول بھٹو زرداری نے غمزدہ خاندانوں سے ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی کی زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ۔
پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین،ا سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی اور رکن قومی اسمبلی مونس الٰہی نے لیاقت پور میں ٹرین آتشزدگی کے سانحہ پر گہرے دلی رنج و غم کااظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس سانحہ میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کے ورثا کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اللہ کریم زخمیوں کو جلد صحت یابی عطا فرمائے، جاں بحق ہونیوالوں کی مغفرت فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔

مزید پڑھیں: رحیم یار خان: ٹرین میں آگ لگنے کے باعث 74افراد جاں بحق ، 40 زخمی

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کراچی سے پنڈی آنے والی تیز گام ایکسپریس کو پیش آنے والے حادثے پر اظہارِ افسوس کیا ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ ہے ،وزیر خارجہ نے اس حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونیوالوں کے لئے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

وزیر دفاع پرویز خٹک نے رحیم یار خان کے قریب ہونے والے ٹرین حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں پرویز خٹک نے کہاکہ المناک سانحے میںقیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پرگہرا دکھ اورافسوس ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جاں بحق ہونیوالوں کیلئے دعاگو ہیں اللہ تعالیٰ انکو جوار رحمت میں جگہ دے۔

Related Posts