پنجاب میں غسل خانے کی کھڑکی سے خاتون کی نازیبا ویڈیو بنانے پر پولیس اہلکار معطل

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بہاولنگر، غسل خانے کی کھڑکی سے خاتون کی نازیبا ویڈیو بنانے پر پولیس اہلکار معطل
بہاولنگر، غسل خانے کی کھڑکی سے خاتون کی نازیبا ویڈیو بنانے پر پولیس اہلکار معطل

صوبہ پنجاب کے ضلع بہاولنگر میں غسل خانے کی کھڑکی میں فون داخل کرکے ویڈیو بناتے ہوئے پکڑے جانے والے پولیس اہلکار کو معطل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس اہلکار کو مشتعل علاقہ مکینوں نے ایک گھر کے غسل خانے کی کھلی کھڑکی سے موبائل فون ڈال کر خاتون کی نازیبا ویڈیو بناتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑلیا اور خوب مارپیٹ کی۔

بعد ازاں مشتعل عوام نے اہلکار کو پولیس کے حوالے کردیا۔ اس حوالے سے بہاولنگر پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ اہلکار کو گرفتاری کے بعد عہدے سے معطل کردیا گیا ہے جبکہ واقعے کا مقدمہ فورٹ عباس تھانے میں درج ہے۔

قبل ازیں اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں پولیس اہلکار ایک غسل خانے میں موبائل فون داخل کرتے اور ویڈیو ریکارڈنگ کے دوران مشکوک انداز میں ادھر ادھر دیکھتے ہوئے نظر آیا۔

واقعے کی دوسری ویڈیو میں عوام کے ہاتھوں مارپیٹ کا نشانہ بننے والا پولیس اہلکار  زخمی ہونے کے بعد کراہتے ہوئے نظر آیا۔ ایک اور پولیس اہلکار ملزم کا فون چیک کرتا ہے جس میں خاتون کی ویڈیو بنائی گئی۔ 

قبل ازیں ڈی جی نادرا سندھ نے خواتین کو نازیبا پیغامات بھیجنے پر ایکشن لیتے ہوئے نادرا کے اہلکار کو ملازمت سے برطرف کردیا تھا۔

 ایک خاتون کے شوہر نے نادرا رجسٹریشن ایگزیکٹو کی جانب سے نازیبا پیغامات بھیجنے کی شکایت کی تھی۔ ڈی جی نادرا سندھ میر عجم درانی کا 4 ماہ قبل کہنا تھا کہ برطرف ملازم نادرا میگا سینٹر، سیمنس چورنگی پر تعینات تھا۔

  مزید پڑھیں: نادرا سندھ کا ایکشن، خواتین کو نازیبا پیغامات بھیجنے والا ملازم برطرف

Related Posts