راولپنڈی سے 17 سالہ لڑکی کا مبینہ اغواء، پولیس نے تفتیش کا آغاز کردیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی سے 17 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر اغواء کیا گیا ہے۔ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

تفصیلات کے مطابق 17 سالہ لڑکی کو راولپنڈی کے علاقے صدر کوئلہ گودام سے اغواء کیا گیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ لڑکی کے بھائی نے ون فائیو پر اطلاع کرکے تھانہ کینٹ کو اغواء کے متعل اطلاع دی۔

یہ بھی پڑھیں:

لڑکیوں کے اغوا اور جسم فروشی میں ملوث گروہ بے نقاب، 3کارندے گرفتار

متاثرہ شہری کا کہنا تھا کہ میری بہن کو نامعلوم ملزمان نے اغواء کیا۔ تھانہ کینٹ پولیس نے موقعے پر پہنچ کر واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مغویہ کی بازیابی کیلئے کارروائی کی جارہی ہے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل پولیس نے راولپنڈی میں جسم فروش مافیا اور لڑکیوں کے اغواء میں ملوث گروہ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے گروہ کے 3 ممبران کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع نے 2 روز قبل دعویٰ کیا کہ گروپ کے دوسرے ارکان میں نجم السحر،شبانہ کوثر،مریم،عروج،جویریہ،ارسہ سلیم شامل ہیں، گروہ کے دیگر ممبران کمسن لڑکیوں کو اغوا کر کے ان سے جسم فروشی کرواتے ہیں۔

عبدالرحمان نامی ملزم پر راولپنڈی میں بھی مقدمہ درج ہے، جو لڑکیوں کی برہنہ ویڈیو بنا کر انٹر نیٹ پر فروخت بھی کرتا تھا، لڑکیوں کے اغوا میں میریٹ ہوٹل کا ملازم ابرار اور شاہد درزی بھی شامل تھے۔

Related Posts