پولیس نے کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر ریستوران سیل کرنا شروع کردیئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پولیس نے کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر ریستوران سیل کرنا شروع کردیئے
پولیس نے کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر ریستوران سیل کرنا شروع کردیئے

کراچی:کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے کراچی پولیس نے ریستوران کوسیل کرنا شروع کردیا۔پولیس نے راشد منہاس روڈ، گلستان جوہر اور کیماڑی میں کارروائیاں کیں۔

پولیس بڑے اجتماعات کو روکنے کے لئے بھی اقدامات کررہی ہے۔پولیس کے مطابق اثر ریستوران میں ہجوم ہوتا ہے اور کورونا وائرس ان جگہوں پر آسانی سے پھیل سکتا ہے۔

حکومت سندھ نے ہدایات جاری کی تھیں کہ ہجوم والی جگہوں پر جانے سے گریز کیا جائے‘، خاص طور پر 40 سال سے زائد عمر کے افراد جن میں یہ وائرس آسانی سے پھیل سکتا ہے۔پولیس کی جانب سے چائے کی چھوٹی دکانوں کو بند نہیں کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی سمیت ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اب تک ملک بھر میں 183 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔

Related Posts