کراچی : لینڈ مافیا نے لاک ڈاون کو غنیمت جان کر قبضے کرنا شروع کر دیے، ایک طرف حکومت نے شہریوں کو لاک ڈاون میں گھروں تک محدد کر دیا ہے تو دوسری طرف لاک ڈاون کی آڑ میں غیر قانونی قبضہ جاری ہے۔
کراچی کے علاقے قائدآباد پولیس اسٹیشن کی حدود میں گلشن بونیر میں تعمیرات جاری، ذرائع کے مطابق 20 ہزار روپے فی پلاٹ کی مد میں لیکر کام کرنے کی اجازت دی گئی۔
گلشن بونیر مدرسہ حقانیہ کے قریب اور گلشن بونیر گراونڈ کے پاس واقع 3 پلاٹوں پرلاک ڈاون میں غیر قانونی کام جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر سیف اللہ عرف سیفور نامی پولیس اہلکار نے 20 بیس ہزار روپے فی پلاٹ لیکر کام کی اجازت دی ہے۔
مزید پڑھیں:بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران کی زیر سرپرستی کراچی میں غیر قانونی تعمیرات جاری