راولپنڈی میں پولیس نے مافیا کا روپ دھار لیا، اغواء، منشیات فروشی کاالزام

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کار سوار ملزمان نے 15سالہ لڑکی کو اغواء کرلیا، پولیس کی فوری کارروائی
کار سوار ملزمان نے 15سالہ لڑکی کو اغواء کرلیا، پولیس کی فوری کارروائی

راولپنڈی :تھانہ پیرودھائی کی امین ٹاؤن چوکی کے انچارج واجد بھٹی نے جرام کے سدباب کے بجائے غریب عوام کو ڈرا دھمکا کر بھتہ لینا شروع کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امین ٹاؤن میں واقع غیر قانونی پولیس چوکی بھتہ خوری کا اڈہ بن چکی ہے ،واجد بھٹی کے خلاف پہلے بھی متعدد لوگ تھانے کے ساتھ ساتھ ایس پی تک درخواستیں دے چکے ہیں تاہم کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔

چوکی انچارج واجد بھٹی کی سربراہی میں شریف اور غریب شہریوں کو بلیک میل کرنے کا بھی انکشاف ہوا ہے ،واجد بھٹی نے ظاہر شاہ نامی شہری کا ون ٹو فائیو موٹر سائیکل چھین کر اپنے پاس رکھ لیا ہے اور واپس مانگنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

علاقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ واجد بھٹی نے اپنے ٹاؤٹ مافیا کو کھلی چھوٹ اور اجازت دے رکھی ہے کہ وہ شریف شہریوں کو جہاں سے مرضی اٹھا لیں اور پیسے وصول کرنے کے بعد شہریوں کو چھوڑ دیا جاتا ہے۔

واجد بھٹی کے ٹاؤٹ مافیا نے عبدالرحمان نامی شخص کو کباڑ کی دکان سے گن پوائنٹ پر اغواء کیا اور چوکی نیو ٹاؤن میں بند کر دیا اوراہل محلہ کی مداخلت کے بعد واجد بھٹی نے عبدالرحمان نامی شخص کو تشدد کرنے کے بعد چھوڑ دیا ۔

چوکی انچارج واجد بھٹی نے عبدالرحمان نامی شخص کو چھوڑنے کے بعد اس کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے ساتھ ساتھ اس کی جیب سے دس ہزار روپے کی رقم ہتھیا لی ۔

ذرائع نے ایک بڑا انکشاف بھی کیا ہے کہ چوکی انچارج واجد بھٹی شریف شہریوں کو بلیک میل کرنے کے ساتھ ساتھ ان کو منشیات فروخت کرنے پر مجبور کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: روزگار کے مواقع فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیر اعظم

عوام نے آر پی او راولپنڈی اورسی پی او راولپنڈی سے اپیل ہے ایسی کالی بھیڑوں کے خلاف فوری محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

Related Posts