سندھ میں دیرپاامن کیلئے پولیس کو کارکردگی بہتر بنانا ہوگی،مرتضیٰ وہاب

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PPP Lader Murtaza Wahab press conference in Karachi

کراچی :ترجمان حکومت سندھ اور صوبائی مشیرماحولیات وقانون بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے کہاہے کہ ہمیں سندھ کو منشیات سے پاک کرنا ہے، کوئی افسر منشیات کی سرپرستی کررہا ہے تو اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔

کچھ ایشوز پر کرائم میں اضافہ ہوا جس پر کابینہ نے تشویش کا اظہار کیا ہے، دیرپاامن دوبارہ بحال کرنے کیلئے پولیس کو کارکردگی بہتر بنانا ہوگی۔بدھ کو سندھ سیکرٹریٹ میں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا۔

اجلاس کے بعدمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مرتضی وہاب نے کہاکہ سندھ کابینہ کے اجلاس میں آئی جی اور اے آئی جی کو سختی سے منشیات کے خلاف ایکشن کی ہدایت کی گئی ہے،ہمیں سندھ کو منشیات سے پاک کرنا ہے، کوئی افسر منشیات کی سرپرستی کررہا ہے تو اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔

مزید پڑھیں : سندھ حکومت کی شجر کاری مہم صوبے بھر میں کامیابی سے جاری ہے،مرتضیٰ وہاب

انہوں نے کہا کہ منشیات کے کاروبار میں ملوث کالی بھیڑوں کی نشاندہی کی جائے، پولیس سے منشیات کے کاروبار کیخلاف پیش رفت رپورٹ مانگی گئی ہے۔مرتضی وہاب نے کہاکہ منشیات کے کاروبار میں ملوث پولیس افسران کے خلاف کارروائی کی جائے، غیرقانونی فیکٹریوں کیخلاف کارروائی کیلئے متعلقہ پولیس تعاون کرے، پولیس کی ذمہ داری ہے غیرقانونی فیکٹریاں ڈی سیل نہ ہوں۔انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت کے ہر ادارے میں خواجہ سرا کیلئے 0.5فیصد کوٹہ ہوگا۔

سندھ پولیس کو چھوٹے ہتھیار کی خریداری کی اجازت اور امل عمر ایکٹ بل کے قوانین کی سندھ کابینہ نے منظوری دیدی ہے۔شعبہ صحت سے متعلق مرتضی وہاب نے کہاکہ محکمہ ہیلتھ کو اسپتالوں کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، سندھ حکومت انجرڈپرسن ایکٹ کے تحت علاج کے اخراجات اٹھائے گی، تمام اسپتالوں میں کسی بھی زخمی شخص کامفت علاج ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ پولیس کی تاریخ میں پانچویں بار براہ راست ڈی ایس پیز بھرتی کی تیاریاں

انہوں نے کہا کہ منصوبوں سے متعلق تمام اقدامات صوبائی حکومت نے کئے، خسروبختیار نے کریڈٹ لینے کی کوشش کی ہے، یہ تاثر غلط ہے، وفاقی نمائندے غلط بیانی سے گریز کریں، امن وامان پر وزیراعلی سندھ کو آئی جی اور اے آئی جی نے بریفنگ دی۔

Related Posts