کراچی میں نئے سال کیلئے لائی جانیوالی شراب پولیس نے پکڑ لی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Police seized liquor in Karachi

کراچی:ساحل پولیس نے سال نو پرہونے والی ہائی کلاس پارٹی کا مزہ کرکرا کردیا،برانڈڈ شراب کی بوتلیں فروخت کرنے والے 2 سپلائر گرفتار،سو سے زائد بوتلیں ضبط کرلی گئیں۔

گرفتار ملزمان انور اور فیصل کلفٹن ڈیفنس سمیت دیگر علاقوں میں بھی سپلائی کرتے ہیں،مختلف برانڈ کی بوتلیں سال نو کی پارٹی میں استعمال ہونا تھیں۔

ملزمان کے قبضے سے 1 سو 13 مہنگی شراب کی بوتلیں برآمدکی گئی ہیں، برآمد کی گئی بوتلوں میں بلیک لیبل، ریڈ لیبل اورایبسلوٹ ووڈ،شواس ریگل، جیک ڈینیل، گلینلائیوٹ دیگر برانڈز بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:کراچی، ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کیلئے شہری کو قتل کرنے والے ملزمان گرفتار

ملزمان کے مطابق شراب کی فروخت صرف موبائل فون کے ذریعے کی جاتی ہے،تمام کسٹمرز قابل بھروسہ ہوتے ہیں جبکہ شراب گاڑی کے ذریعے سپلائی کی جارہی تھی لیکن پولیس نے پکڑ لی۔

پولیس کاکہنا ہے کہ سپلائر انور عادی جرائم پیشہ اور پہلے بھی گرفتارہوچکا ہے،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Related Posts