الیکشن کے دن کے حوالے سے پولیس کی تیاری مکمل ہے، آئی جی سندھ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

الیکشن کے دن کے حوالے سے پولیس کی تیاری مکمل ہے، آئی جی سندھ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: آئی جی سندھ رفعت مختار کا کہنا ہے کہ کوشش ہے کل کے انتخابات پر امن ماحول میں ہوں، الیکشن کے دن کے حوالے سے پولیس کی تیاری مکمل ہے۔

ایم ایم نیوز کے مطابق آئی جی سندھ رفعت مختار نے کہا ہے کہ نارمل پولنگ اسٹیشن پر 5اہلکار،حساس پر 6پولیس اہلکار تعینات ہوں گے۔ کوشش ہے کل کے انتخابات پر امن ماحول میں ہوں۔

الیکشن مہم کے دوران کے 162 شکایات بھیجی گئیں جس پرشوکاز،جرمانے کئے، الیکشن مہم کے دوران صوبے بھر میں تصادم کے 34 مقدمات درج ہوئے۔

میرپور خاص میں امیدوار پر حملہ ہوا لیکن ان کو گولی نہیں لگی، میرپورخاص میں امیدوار اکیلے سفر کر رہے تھے جب ان کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی، قانون کو ہاتھ میں لینیکی کوشش پرسخت کارروائی کریں گے۔

آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ ہماری نفری پولنگ اسٹیشنزپر تعینات ہوچکی،ترسیل کاکام جاری ہے، الیکشن کے دن کے حوالے سے پولیس کی تیاری مکمل ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر 8،8پولیس اہلکار تعینات ہوں گے اور ناخوش گوار واقعے پر 5منٹ میں پولیس اور رینجرز رسپانس کرے گی۔

Related Posts