ماں اور بچی سے زیادتی کے ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس افسر نے اپنی بیٹی پیش کرکے نئی مثال قائم کردی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

police officer presented his daughter for the arrest of accused in Kashmore

کشمور: ماں اور 4 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ میں ملزم کی گرفتار میں پولیس افسر نے فرض  شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کرکے لوگوں کے دل جیت لئے۔

کشمور میں کمسن بچی علیشا اور اس کی والدہ تبسم کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم رفیق ملک نے تبسم کو اس شرط پرچھوڑا تھا کہ وہ اسے کوئی لڑکی لاکر دیگی پھر اسے وہ بچی واپس کریگا۔

جب متاثرہ خاتون تبسم تھانے میں تھی تو لڑکی کا مسئلہ کھڑا ہوا کہ اب لڑکی کہاں سے آئے کہ ملزم کو جھانسہ دیکر گرفتار کیا جائے۔

اس موقع پر کشمور پولیس کے فرض شناس اے ایس آئی محمد بخش برڑو جاکر گھر سے اپنی بیٹی کولے کرآئے اور کہاکہ میری بیٹی اس کام کیلئے حاضر ہے۔

پھر ملزم کی اس لڑکی سے بات کرائی گئی جس کے بعد ملزم نے پتا بتایا اوراس کی گرفتاری عمل میں آئی۔

مزید پڑھیں:گجرانوالہ میں مسیحی ماں بیٹے کے قاتل ماں بیٹا گرفتار، مقدمہ درج کرلیا گیا

سوشل میڈیا پر واقعہ کے حوالے سے اطلاعات زیر گردش ہیں جس کے بعد اے ایس آئی محمد بخش برڑو کے اس اقدام کوپوری قوم کی طرف سے بھرپور سراہا جار ہاہے۔

Related Posts