کراچی، اورنگی ٹاؤن میں تاجر کے گھر مبینہ لوٹ مار کرنے میں پولیس ملوث

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: اورنگی ٹاؤن میں تاجر کے گھر مبینہ لوٹ مار کرنے میں پولیس براہِ راست ملوث نکلی۔ باوردی اہلکاروں نے گھر میں داخلے کے بعد رقم اور زیورات لوٹ لیے۔

تفصیلات کے مطابق عوام کی جان و مال کے محافظ لٹیرے بن گئے۔ بعض میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے ڈکیتی کو چھاپہ مار کارروائی کا رنگ دینے کیلئے گھر سے 2 بھائیوں کو بھی گرفتار کیا جنہیں بعد میں چھوڑا گیا۔

گوجرانوالہ میں ڈاکوؤں نے پولیس وین کو بھی نہ بخشا، اسلحہ چھین کرفرار

متاثرہ شہری نے واردات کا مقدمہ درج کرا دیا ہے۔ اورنگی ٹاؤن نمبر 10 کے علاقے میں کپڑے کے تاجر کے گھر مبینہ ڈکیتی کی یہ واردات منگل اور بدھ کی درمیانی شب ہوئی۔ مقدمہ تھانہ مومن آباد میں متاثرہ تاجر کی مدعیت میں درج ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

چکوال میں مدرسے کے اساتذہ درندے بن گئے

ایف آئی آر میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ واردات کیلئے آنے والے 6 ملزمان میں سے 3 نے پولیس کی وردیاں پہن رکھی تھیں۔ مسلح افراد گھر سے موبائل فون، 2 کروڑ روپے نقد اور 20 تولہ سونے کے ساتھ مدعی مقدمہ کا لائسنس یافتہ اسلحہ ساتھ لے گئے۔

آئی جی پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو فوری تحقیقات کا حکم دے دیا۔ ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Related Posts