کراچی، گلشنِ معمار میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ملزمان ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، گلشنِ معمار میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ملزمان ہلاک
کراچی، گلشنِ معمار میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ملزمان ہلاک

کراچی: گلشنِ معمار میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ملزمان ہلاک ہوئے، پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان ہلاکت سے قبل ایک شہری کو لوٹ رہے تھے کہ اس دوران پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق مبینہ پولیس مقابلہ کراچی کے علاقے گلشنِ معمار میں ہوا۔ بلال بخاری کے مزار کے قریب ملزمان اور پولیس کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔جان کی بازی ہار جانے والے ملزمان کی لاشیں ہسپتال منتقل کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

اسلام آباد میں پولیس مقابلہ، 1 اہلکار شہید، 2 ملزمان ہلاک

دونوں ملزمان پر الزام ہے کہ وہ ہلاکت سے قبل ایک شہری کو اسلحہ دکھا کر لوٹ رہے تھے، جائے وقوعہ پر پولیس کی آمد پرملزمان نے گرفتاری سے بچنے کیلئے فائرنگ شروع کردی جس پر پولیس کو بھی جوابی کارروائی کرنی پڑی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایک ملزم کو فائرنگ کے تبادلے کے دوران اہلکار کی گولی لگی جبکہ دوسرا گرفتاری سے بچنے کیلئے فرار ہو رہا تھا کہ اس کا ایکسیڈنٹ ہوگیا۔ جائے وقوعہ سے بھاگتے ہوئے دوسرا ملزم بھی گاڑی سے تصادم کے باعث ہلاک ہوا۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں ایک ملزم کو مبینہ پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں حراست میں لیا گیا۔ ملزم کے 2 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ زخمی اسٹریٹ کرمنل سے اسلحہ اور موبائل فونز برآمد کیے گئے ہیں۔ 

Related Posts