کراچی: پولیس نے رکن قومی اسمبلی و معروف ٹی وی میزبان عامر لیاقت کی میت کو لواحقین کے حوالے کرنے سے انکار کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایم این اے عامر لیاقت ایک مشہور شخصیت تھے، اُن کی موت کی وجہ جاننا بے حد ضروری ہے۔
پولیس حکام نے کہا کہ عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کروانے کیلئے اُن کے صاحبزادے احمد عامر کو راضی کرنے کی پوری کوشش کرینگے، اس سلسلے میں اُن کے لواحقین سے رابطہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
عامر لیاقت کے بیٹے احمد عامر برطانیہ سے کراچی پہنچ گئے ہیں، جن کو پولیس نے طلب کرلیا ہے، پولیس کا موقف ہے کہ اگر اہلخانہ پوسٹ مارٹم کروائے بغیر تدفین کروانا چاہتی ہے تو عدالت سے آرڈر لائے۔
عامر لیاقت کے انتقال کی ممکنہ وجوہات سامنے آگئیں
پولیس کی جانب سے سرد خانے کو عامرلیاقت کی میت بریگیڈ تھانے کے سپرد کرنے کا کہا گیا ہے۔ پولیس نے ہدایت دی ہے کہ بریگیڈ تھانے کے علاوہ عامرلیاقت کی میت کسی اور کے سپرد نہ کی جائے۔
پولیس حکام نے مزید کہا کہ اگر میت کسی اور کو دی گئی تو قانونی کارروائی کی جائے گی۔
موت سے کچھ دیر قبل عامر لیاقت نے کیا کہا تھا؟ اہم انکشاف