جنرل پرویز مشرف کے انتقال کی خبر جھوٹی اور بے بنیاد ہے۔اے پی ایم ایل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دبئی: آل پاکستان مسلم لیگ (اے پی ایم ایل) نے سابق صدرِ پاکستان اور سابق آرمی چیف جنرل (ر)پرویز مشرف کے انتقال کی خبروں کو من گھڑت قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 2008 میں اقتدار سے بے دخلی کے بعد سابق صدر جنرل پرویز مشرف کی قائم کردہ سیاسی جماعت اے پی ایم ایل نے سابق صدر جنرل پرویز مشرف کی موت کی خبریں مسترد کردیں۔

جمعے کے روز اے پی ایم ایل کی جانب سے کہا گیا کہ سابق چیف ایگزیکٹو آف پاکستان کو ہسپتال میں داخلے کے 3 ہفتے بعد ان کی رہائش گاہ لے جایا گیا۔نہ تو جنرل مشرف کی حالت نازک تھی، نہ وہی وہ وینٹی لیٹر پر تھے۔ 

افواہوں کی تردید کرتے ہوئے ترجمان اے پی ایم ایل نے کہا کہ جنرل مشرف کی موت کے حوالے سے زیرِ گردش خبریں درست نہیں ہیں۔ عوام سے درخواست کرتے ہیں کہ جنرل پرویز مشرف کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کریں۔

پارٹی ترجمان کا کہنا تھا کہ جنرل (ر) پرویز مشرف اپنے گھر میں املائیڈوسس کا علاج کروا رہے ہیں اور ان کی طبی حالت بہتر ہے۔واضح رہے کہ املائیڈوس میں انسانی اعضاء میں غیر معمولی پروٹین جمع ہوجاتی ہے۔