کراچی:پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ سڑکوں پر پولیس کے ناکوں سے عوام کو پریشانی ہورہی ہے، لوگ ایمرجنسی میں کہیں جا نہیں سکتے، ہم نے پولیس چیف سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
پی ٹی آئی نے یہ مطالبہ کیا کہ صحافیوں کے لیے پیکیج کا اعلان کرے،صحافی ڈاکٹر پولیس فرنٹ لائین پر ہیں،ہم اپوزیشن جماعت کی حیثیت سے عوامی مسائل اجاگر کررہے ہیں۔
دیگر رہنماوں کے ہمراہ اے آئی جی آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خرم شیر زمان نے کہا کہ سندھ حکومت اب ناکام ہوچکی ہے،لاک ڈاؤن میں ناکامی پر اب وفاق کی طرف دیکھ رہے ہیں،دس سال سے 18 ویں ترمیم کا رونا رویا جارہا ہے۔
سندھ حکومت کورونا وائرس پر قابو پانے میں ناکام ہوچکی ہے،عوام وفاقی حکومت کے اقدامات پر خوش ہے،وزیر اعلیٰ اور ان کیساتھی وزراء کیمرے کے حد تک ہیں،ہم اپوزیشن گراؤنڈ پر موجود ہیں،وزیر اعلیٰ کے پاس تمام وسائل موجود ہیں لیکن وہ نکل نہیں رہے،سندھ حکومت کے وزراء ٹی وی پر موجود ہیں۔
سندھ حکومت کے روزانہ 2 اسائمنٹ ہوتے ہیں پہلے روزانہ 2 بجے پریس کانفرنس اور 8 سے 12 بجے تک ٹاک شوز میں اپنی اچھل کود کے قصے سناتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس حکام سے ملاقات کا مقصد پولیس اور عوام کے تعلقات پر بات کرنا تھا،پولیس فرنٹ لائین پر کام کررہی ہے۔
سندھ حکومت پولیس اہلکاروں کو سہولیات فراہم کرے،ڈبل سواری کے حوالے سے پولیس کا رویہ قابل افسوس ہے،پولیس نے موٹر سائیکل کے پلگ نکالنا شروع کردیے ہیں جگہ جگہ لگے ناکوں کے حوالے سے بات ہوئی،ٹائروں میں حوا نکالنے پر بات ہوئی خرم شیر زمان نے کہا کہ عوام اور پولیس میں محبت کا رشتہ قائم رہے،ناکوں سے عوام کو پریشانی ہورہی ہے۔
ہم نے پولیس چیف سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے،انہوں نے کہا کہ جو قانون ہو وہ سب کے لیے برابر ہو،انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ہمیشہ کراچی کے مسائل پر آگے ہوتی ہے، تحریک انصاف کے ایم این ایز کے ترقیاتی کام جاری ہیں،خرم شیر زمان نے کہا کہ امید ہے اس ملاقات سے پولیس کی عوام سے بد سلوکی میں نرمی اآئے گی۔