کراچی پولیس چیف کا مقدمہ درج نہ کرنے والے تھانیداروں کیخلاف ایکشن لینے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی پولیس چیف کا مقدمہ درج نہ کرنے والے تھانیداروں کیخلاف ایکشن لینے کا فیصلہ
کراچی پولیس چیف کا مقدمہ درج نہ کرنے والے تھانیداروں کیخلاف ایکشن لینے کا فیصلہ

کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن نے شہریوں کے ایف آئی آر درج کرانے کیلئے تھانوں کے دھکے کھانے کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج نہ کرنے والے تھانیداروں کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے ایف آئی آر فری رجسٹریشن پر فوری عملدرآمد کا حکم دے دیا۔ مقدمہ درج نہ کرنے والے تھانیدار کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ پولیس چیف کا کہنا ہے کہ شہری کسی بھی وقت تھانے جا کر مقدمہ درج کراسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

لاہور میں مسیحی نوجوان کا اندوہناک قتل، 200سے زائد افراد کیخلاف مقدمہ درج

پولیس چیف غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ جرائم کا شکار شہری ایف آئی آر لازمی درج کرائیں۔ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی میں ہمارا ساتھ دیں۔ شہر میں منظم گروہوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے احکامات دے دئیے۔ مشاہدہ کیا ہے کہ ایس ایچ اوز کوئی کام نہیں کرتے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کہا کہ کام نہ کرنے والے ایس ایچ اوز کو گھر بھیج دیں گے۔ ڈیفنس کلفٹن میں تمام گینگز ختم کردئیے تھے۔ جرائم پیشہ گروہ ایک بار پھر فعال ہو گئے ہیں۔ کراچی سے زیادہ جرائم لاہور میں ہیں جہاں سالانہ 2 لاکھ سے زائد وارداتیں ہوتی ہیں۔

واضح رہے کہ غلام نبی میمن نے حال ہی میں کراچی پولیس چیف کا چارج سنبھالا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں آج سے 2 سال قبل 2020 میں 45 ہزار جبکہ 2021 میں84 ہزار کے قریب جرائم ہوئے۔ چند روز تک مانیٹرنگ کے بعدمزید اہم فیصلے کریں گے۔ 

Related Posts