لاہور، ریٹائرڈ ایس پی کے قتل میں ملوث بھابھی سمیت 3 افراد گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور میں ریٹائرڈ ایس پی فرحت عباس شاہ کو صبح کے وقت مسلح شخص نے فائرنگ کرکے قتل کردیا، پولیس نے قتل میں ملوث بھابھی سمیت 3 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں مسلح شخص نے ریٹائرڈ ایس پی فرحت عباس شاہ پر فائرنگ کردی۔ پولیس نے قتل میں ملوث 2 خواتین سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ضلع جلگئی میں سکیورٹی فورسز پر فائرنگ،4جوان شہید

نجی ٹی وی (جیو نیوز) نے پولیس ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ فرحت عباس شاہ کے قتل میں ملوث بھابھی کو گرفتار کیا گیا ہے۔ فرحت عباس شاہ خاتون کو ذاتی گارڈ رکھنے سے منع کیا کرتے تھے۔

خیال رہے کہ موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم ملزم نے سابق ایس پی فرحت عباس شاہ کو ان کے گھر کے قریب فائرنگ کرکے شہید کیا جس پر سی سی پی او لاہور نے نوٹس لیتے ہوئے قاتل کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔

گزشتہ روز واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔ سابق ایس پی فرحت عباس گاڑی کے قریب موجود تھے جب انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں فائرنگ کرتے ہوئے حملہ آور کو دیکھا جاسکتا ہے۔

اس سے قبل پشاور میں تھانہ رحمان بابا کی حدود دیر کالونی روڈ پر سکھ پنساری کو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے دکان کے اندر قتل کر دیا تھا۔

Related Posts