کراچی پولیس کی کارروائی، سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے موٹر سائیکل چور گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

1ماہ میں کراچی کے شہری2174 موبائل فونز، 426 موٹر سائیکلز اور 21گاڑیوں سے محروم
1ماہ میں کراچی کے شہری2174 موبائل فونز، 426 موٹر سائیکلز اور 21گاڑیوں سے محروم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے موٹر سائیکل چور کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے موٹر سائیکل لفٹر کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا، جس سے قبل غلام محمد نامی شہری نے پولیس کو رپورٹ کی کہ میں نے اپنی موٹر سائیکل محمود آباد میں کھڑی کی تھی۔

شہرِ قائد کے علاقے محمود آباد میں غلام محمد نے ارم امام بارگاہ کے قریب موٹر سائیکل کھڑی کی جسے نامعلوم چور لے گیا جس پر تھانہ بلوچ کالونی پولیس حرکت میں آگئی۔ پولیس نے لفٹر ملشم شین مسیح  کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو موٹر سائیکل آسانی سے چراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ بعد ازاں ملزم نے چوری کا اعتراف کر لیا۔

گرفتار ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ چوری کی موٹر سائیکل دوست کو فروخت کر دی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ مزید تفتیش کیلئے ملزم کو اے وی ایل سی کے حوالے کردیا گیا ہے۔

  یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر ماہا  کیس، عدالت سے فرار ہونے والے ملزمان کی ضمانت منظور

 

Related Posts