جڑانوالہ جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 170افراد کی فہرست تیار، 160 ملزمان گرفتارہوگئے۔پولیس

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: پنجاب پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ جڑانوالہ میں توہینِ مذہب کے نام پر جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 170افراد کی تیار فہرست میں سے 160 ملزمان گرفتار ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جڑانوالہ میں جلاؤ گھیراؤ کے واقعات میں ملوث 170 افراد کی فہرست تیار کرلی گئی ہے۔ ہم نے فہرست میں شامل 160 افراد کو حراست میں لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں:

 مسافر بس میں آتشزدگی، ایک ہی خاندان کے 6افراد سمیت 18 جاں بحق

آئی جی پنجاب نے کہا کہ ملزمان کی شناخت کیلئے ویڈیوز، جیو فینسنگ، ایجنسیوں کی رپورٹ اور نادرا ریکارڈ سے مدد لی گئی ہے۔ جلد ہی مزید مجرموں کو گرفتار کیا جائے گا۔ جب تک متاثرہ گھر بحال نہیں ہوتے، خواتین اے ایس پیز ڈیوٹی کریں گی۔

خیال رہے کہ جڑانوالہ میں توہینِ مذہب کے نام پر کم و بیش 4 چرچ جلا دیئے گئے جبکہ مسیحی آبادی پر تشدد کے واقعات بھی سامنے آئے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ خواتین پولیس افسران کا کام مسیحی خواتین اور بچوں کی سکیورٹی اور احساسِ تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کم و بیش 21 گرجا گھر جلائے اور 92 گھر تباہ کیے گئے۔ جلاؤ گھیراؤ سے متاثرہ خاندان اپنے گھروں کو واپس جائیں گے جن کا کہنا ہے کہ ہماری رقوم اور قیمتی سامان لوٹا گیا۔

گرجا گھروں کی بحالی کا کام جاری ہے۔ جڑانوالہ میں آج سروسز بھی مہیا کی جائیں گی۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ ملزمان نے بے دردی سے ہمارے گھر جلائے۔ حکومت ملزمان کو کیفرِ کردار تک پہنچائے۔ 

Related Posts