کراچی: سولجر بازار کی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے موٹر سائیکل لفٹر کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم کی شناخت سلیم عثمان کے نام سے ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملوث موٹر سائیکل لفٹر سلیم عثمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں چوری کرتے دیکھا جاسکتا ہے، ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے نشاندہی کرکے گرفتار کیا گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے پاس سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے، ملزم کے پاس سے جو موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے وہ مقدمہ الزام نمبر 124/2022 بجرم دفع 381 ۔A میں مطلوب تھی۔
مزید برآں پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ موٹر سائیکل کے ملزم کیخلاف حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لائی گئی تاہم ملزم کا سابقہ کرمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے اور مزید تفتیش ابھی جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن کا ماڈل تھانے بحال کرنے کا فیصلہ