نا مساعد حالات میں پولیس اور رینجرز نے ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیں،آئی جی سندھ

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئی جی سندھ کا وزیراعظم پورٹل طرز کا کمپلین سسٹم بنانے کا فیصلہ
نا مساعد حالات میں پولیس اور رینجرز اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیں،آئی جی سندھ

کراچی:آئی جی سندھ مشتاق مہر نے کہا ہے کہ گذشتہ چند دنوں کے دوران سندھ پولیس کی کارکردگی پر اپنی جانب سے توصیف اور فخر کا اظہار کرنا چاہتا ہوں۔

انتہائی نا مساعد حالات میں سندھ پولیس اور سندھ رینجرز کے افسران و جوانوں نے اپنی ذمہ داریاں بطریق احسن و دلیری کے ساتھ سر انجام دی ہیں۔

انہوں نے جرائم پیشہ اورشرپسند عناصر کے سامنے ایک سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند سینہ سپر ہو کر اس صوبے کے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا ہے۔

مجھے سندھ پولیس پر فخر ہے اور میں چاہتا ہوں کہ میرے جوان اور افسران جان لیں کہ نہ صرف پولیس قیادت آپ کے پیچھے کھڑی ہے بلکہ صوبے اور قوم کی سیاسی اور عسکری قیادت بھی آپ پر یکساں فخر کرتی ہے اور آپ کے شانہ بہ شانہ ہے۔اللہ آپ سب کا حامی وناصر ہو۔

مزید پڑھیں: وفاقی حکومت کا ٹی ایل پی کے خلاف سپریم کورٹ میں ریفرنس بھیجنے کا اعلان

Related Posts