ڈیفنس میں مقابلہ، پولیس اور آئی بی نے سفید کرولا گینگ کے 5 ڈاکو ماردیئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

police and IB killed 5 robbers of White Corolla gang

کراچی : سیکورٹی اداروں نے کراچی کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرنے کیلئے کیلئے گھیرا تنگ کردیا، پولیس اور آئی بی کے جوانوں نے دہشت کی علامت سمجھے جانیوالے کرولا گینگ کے 5 ڈاکو ماردیئے۔

ڈیفنس میں پولیس اور آئی بی سے مقابلے میں 5 ملزمان مارے گئے،ملزمان کا تعلق گزشتہ ہفتے ڈیفنس میں 5 ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے سفید کرولا گینگ سے ہے۔

پوليس کے مطابق ملزمان ڈکيتی کیلئے گھر ميں داخل ہوئے تھے، تاہم بروقت اطلاع ملنے پر پوليس موقع پر پہنچ گئی اور گھر کا محاصرہ کرلیا۔

ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کرکے فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم تمام ملزمان جوابی فائرنگ میں مارے گئے۔

ہلاک ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔ ملزمان ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تھے، لاشوں کو ضروری کارروائی کیلئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ ملزمان ڈبل کیبن گاڑی میں واردات کیلئے آئے تھے، ڈبل کيبن گاڑی سے متعلق تفصیلات لی جارہی ہیں۔ہلاک ملزمان مین سے دو کی شناخت کر لی گئی محمد عابد اور محمد ریاض کے نام سے ہوئی۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد، پولیس کی کارروائیاں، 2ڈکیت اور منشیات فروش گرفتار

ہلاک ملزم محمد عابد اور غلام مصطفی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے ،ملزم محمد عابد اور غلام مصطفی کا آبائی تعلق بہاولپور سے ہے۔

محمد ریاض کا آبائی تعلق ملتان سے ہے ،اس مقابلے میں پولیس کے ساتھ انٹیلی جنس بیورو کے اہلکاروں نے بھی حصہ لیا۔

Related Posts