کراچی: کوئٹہ سے کراچی اسمگل کرنے والے گروہ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن،جوہر آباد پولیس نے اعلیٰ کوالٹی 70 کلو چرس برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ ملزم کا دوسرا ساتھی فرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم رضوان علی کوئٹہ سے لوڈ گاڑی چرس لیکر کراچی آتا تھا،جبکہ ملزم کا ساتھی عمران ولد حیدر زمان کراچی میں مال وصول کرکے خفیہ مقام پر چھپاتا تھا۔
ملزم نے بتایا کہ عمران اسکا پھوپھی ذاد بھائی ہے اور گلستان قلع عبداللہ سے کوئٹہ مال وہی پہنچاتا ہے بعد ازاں کراچی میں دوبارہ موصول کرتا ہے.ملزمان بعد میں یہ چرس کراچی کے مختلف علاقوں میں فروخت کیا کرتے تھے۔
گرفتار ملزم نے مزید انکشافات کیے جس پر پولیس کی کارروائی جاری ہے۔ مزید گرفتاریاں متوقع ہیں.تھانہ جوہر آباد نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے
دوسری جانب شرافی گوٹھ سے سپلائی پہنچانے والی گاڑیوں کو لوٹنے والا تین رکنی گروہ گرفتارکرلیا گیا۔ ملزمان کمپنی/فیکٹری کے ملازم ہیں۔شرافی گوٹھ تھانے میں تاجروں کیجانب سے بھی متعدد سپلائی کی گاڑیاں سے کیش لوٹے جانے کی شکایات درج کی گئیں تھیں۔
تاجروں کی جانب سے درج کرائی گئی شکایات پر ڈکیتی و رہزنی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔مقدمات میں کمپنی/فیکٹری کا سامان شہر کے دیگر علاقوں میں سپلائی کے بعد واپسی پر رقم لوٹنے کی بابت درج کئے گئے تھے۔
جبکہ پولیس نے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خفیہ اطلاع پر اسلحہ سمیت دو ملزمان کو گرفتار کیا۔ ملزمان سے شہری سے چھینے گئے ایک لاکھ اکتیس ہزار کی رقم، دو موبائل فونز، شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات برآمد کرلئے گئے۔
مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا میں جج نے نوکری کا جھانسہ دیکر خاتون کی عزت لوٹ لی