غیر ملکی فنڈنگ کیس: مسلم لیگ (ن) نے الیکشن کمیشن میں سوالنامے کا جواب جمع کروا دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

غیر ملکی فنڈنگ کیس: مسلم لیگ (ن) نے الیکشن کمیشن میں سوالنامے کا جواب جمع کروا دیا
غیر ملکی فنڈنگ کیس: مسلم لیگ (ن) نے الیکشن کمیشن میں سوالنامے کا جواب جمع کروا دیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان مسلم لیگ (ن) رہنماؤں کی طرف سے پارٹی فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کو جواب جمع کروا دیا گیا ہے، سوالنامے کا جواب اِن کیمرا اسکروٹنی کمیٹی کو جمع کروایا گیا۔

اسلام آباد میں ہونے والے اِن کیمرا اجلاس میں  الیکشن کمیشن کی طرف سے سیاسی پارٹیوں کو3 روز قبل  نوٹس دیتے ہوئے کہا گیا کہ 7 نکاتی سوالنامے کا تسلی بخش جواب جمع کروائیں۔

الیکشن کمیشن حکام نے ن لیگ رہنماؤں کے جواب کے بعد انہیں 3 دسمبر کو دوبارہ پیش ہونے کی ہدایت کی ہے جبکہ تحریکِ انصاف کو فارن فنڈنگ کیس کا سامنا کرنے کے لیے 2 دسمبر کو طلب کیا گیا ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل الیکشن کمیشن  آف پاکستان میں 26 نومبر سے تحریکِ انصاف کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت شروع کی گئی جبکہ اس ضمن میں دیگر سیاسی پارٹیوں کو بھی سمن جاری کیے گئے۔

 الیکشن کمیشن  نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی ) اور مسلم لیگ (ن) کو پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی میں پیش ہونے کے لیے سمن جاری کیے۔

مزید پڑھیں:  الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کے خلاف  روزانہ سماعت شروع

اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے فارن فنڈنگ کیس پر حقائق عوام کے سامنے لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن ممنوعہ فنڈنگ کیس سے متعلق عوام کو گمراہ کررہی ہے، دونوں بڑی جماعتوں کے رہنماؤں نے منی لانڈرنگ سے پیسہ بنایا، تحریک انصاف کا دامن صاف ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت25 نومبر کو حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں معاشی ٹیم کی معیشت میں حاصل کامیابیوں پر بریفنگ دی گئی جبکہ اٹارنی جنرل نے ممنوعہ فنڈنگ کیس پر ترجمانوں کو بریفنگ دی ۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم  کی فنڈنگ کیس پر حقائق عوام کے سامنے لانے کی ہدایت

Related Posts