آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں راناثنااللہ نیب لاہور میں پیش ہوگئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلاول بھٹو میاں نواز شریف کی رہائی کے حامی تھے، رانا ثناء اللہ
بلاول بھٹو میاں نواز شریف کی رہائی کے حامی تھے، رانا ثناء اللہ

لاہور: آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں طلبی کے بعد سابق صوبائی وزیرقانون راناثنااللہ نیب لاہور میں پیش ہوگئے۔

قومی احتساب بیورو( نیب) نے سابق صوبائی وزیرراناثناللہ کے خلاف آمدن سےزائد اثاثوں سے متعلق تحقیقات شروع کردی ہیں، نیب لاہور نے رانا ثنا اللہ کو آمدن سے زائد اثاث جات کیس میں آج طلب کررکھاتھا جس پر رانا ثنااللہ نیب لاہور کے آفس میں پیش ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سابق صوبائی وزیر رانا ثناء اللہ کو اثاثہ جات کیس میں نیب نوٹس کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ نیب کے نئے مقدمے سے رانا ثناء اللہ 20 کلو ہیروئین کیس میں بری ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فواد چوہدری کی زیر صدارت پاکستان میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسکولز کے قیام پر میٹنگ

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ منشیات کے جعلی کیس کے بے نقاب ہونے پر نیب نیازی گٹھ جوڑ حرکت میں آگیا۔ انہوں نے کہاکہ ابھی منشیات کیس کی سیاہی حکومت کے منہ سے اتری نہیں کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ نے اگلا انتظام نیب نیازی گٹھ جوڑ نے شروع کردیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کو جب سیاسی مخالفین کے خلاف کچھ نہیں ملتا تو اثاثہ جات کی تحقیقات کا بدنام زمانہ ہتکھنڈہ استعمال کیاجاتا ہے۔

Related Posts