لیگی ترجمانوں کو اپنے قائد کے پلیٹلیٹس کی بجائے سیاست کی فکر پڑ گئی ہے، فردوس عاشق اعوان

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد : وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان ہے کہ لیگی ترجمانوں کو اپنے قائد کے پلیٹلیٹس کی بجائے سیاست کی فکر پڑ گئی ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہ آج مریم اورنگزیب نے ظل سبحانی کی صحت سے متعلق دعا کی اپیل کیوں نہیں کی؟ آپ پاکستان کے مقبول رہنما اور منتخب وزیراعظم پر تنقید کر کے اپنا قد اونچا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان ہر محاذ پر شاطرانہ چالوں کا مقابلہ کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ ہاں آپ نے ٹھیک کہا وزیراعظم عمران خان کرپشن کے فارمولوں سے آگاہ نہیں ہیں اور نہ ہی اپنے رفقاء کے ذاتی کاروبار کو تحفظ دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پارلیمان پر تالے ، میڈیا پرپابندی ، معیشت تباہ اور عوام کا روز گار بند کر نے والے مافیا ہیں ،مریم اور نگزیب

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ جنرل جیلانی کے سائے میں پروان چڑھنے والے منتخب وزیراعظم کے حوالے سے بغض پر مبنی بیانات داغ رہے ہیں۔

Related Posts