مسلم لیگ ن میں نئی تنظیم سازی کے حوالے سے اختلافات شدت اختیار کرگئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PML-N lawmakers to resign from NA

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی :مسلم لیگ ن میں نئی تنظیم سازی کے حوالے سے اختلافات شدت اختیار کرگئے ،سابق ایم پی اے راجہ حنیف بھی میدان میں اتر آئے ہیں ۔

17 جولائی کو راولپنڈی کارپوریشن سے صدر سابق سردار نسیم خان ،وائس پریذیڈنٹ مرکز منصور بیگ اور جنرل سیکریٹری سابق ایم این اے حاجی پرویز خان کو مقرر کیا گیا تھا ۔

سابق ایم پی اے راجہ حنیف کاکہنا ہے کہ مسلم لیگ نون راولپنڈی کے کارکن نئی تنظیم سازی کو نہیں مانتے ۔ان کا کہنا ہے کہ قیادت کو مزید دس دن کا وقت دیتے ہیں کہ وہ راولپنڈی کارپوریشن میں رکنیت سازی کا فیصلہ واپس لے اور زمینی حقائق کو دیکھ کر نئے چہروں کو سامنے لایا جائے ۔

راجہ حنیف کاکہنا کہ ایسا تاثر دیا جارہا ہے کہ جنرل سیکریٹری کے عہدے پر فائز رہنے والے تین مخصوص افراد کے علاوہ شہر میں کوئی قیادت کے اہل نہیں ،میاں نواز شریف ،میاں شہباز شریف ،مریم نواز ،حمزہ شہباز ،سابق ایم این اے حنیف عباسی ، سجاد خان اور چوہدری دانیال کو کارکنوں کے خدشات سے آگاہ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:شادی ہال مالکان کا آج اسلام آباد ڈی چوک پر دھرنے کا اعلان

ان کا کہنا ہے کہ مطالبات نہ مانے گئے تو دس روز کے بعد نئی رکنیت سازی کے خلاف راولپنڈی میں تمام قومی و صوبائی حلقوں میں ناراض کارکنوں کے ورکرز کنونشن بلائے جائیں گے۔

Related Posts