نیب آرڈیننس کے ذریعے کرپشن چھپانانیب نیازی گٹھ جوڑ ہے، مریم اورنگزیب

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

maryam aurangzeb
شہباز شریف کی ایمان داری کی گواہی نیب کے گواہ دے رہے ہیں، مریم اورنگزیب

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے نیب ترمیمی آرڈیننس 2019ء کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اپنی کرپشن کو نیب آرڈیننس کے ذریعے چھپانا نیب نیازی گٹھ جوڑ کا ناقابلِ تردید ثبوت ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے نیب ترمیمی آرڈیننس 2019ء کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اپنی حکومت کے ہر منصوبے کی انکوائری روکنے کے لئے نیب آرڈیننس لا رہے ہیں، سلیکٹڈ حکومت کا نیب آرڈیننس اپنی کرپٹ حکومت اور دوستوں کو این آر او دینے کی سازش ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے اگرچوری نہیں کی تو اپنی حکومت کے کرپشن میں ڈوبے منصوبوں کی نیب انکوائری بند کرنے کے لئے آرڈیننس کیوں لارہے ہیں؟ آپ جیسے جھوٹے، چوراورکرپٹ لوگ این آراو اوراداروں کو استعمال کرکے احتساب کا راستہ روکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت کے دستخط کے بعد نیب ترمیمی آرڈیننس 2019 نافذ العمل

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران صاحب پشاور میٹرو، مالم جبہ اورہیلی کاپٹر مقدمات میں نیب تفتیش رکوانے کے لئے آرڈیننس لا رہے ہیں لیکن پشاورمیٹروکے ایک کھرب 25 ارب کے کھڈے این آر اوپلس سے نہیں چھپائے جا سکتے۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ دوسروں سے 40 سال کا حساب لیکن علیمہ باجی، فیصل واوڈا اور جہانگیر ترین کو این آر او دیا گیا جبکہ اب اپنی حکومت اور دوستوں کی چوری چھپانے کے لئے نیب گٹھ جوڑ کے ذریعے این آراوپلس لایا جارہا ہے، اپنی کرپشن کو نیب آرڈیننس کے ذریعے چھپانا نیب نیازی گٹھ جوڑ کا ناقابلِ تردید ثبوت ہے۔

Related Posts