پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں مل کر حکومت مخالف جدوجہد کو آگے بڑھائیں گی اور جمہوریت کا تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کریں گی،پی ٹی آئی حکومت پاکستان کی سلامتی کےلیےخطرہ بن چکی ہے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے شیری رحمان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ،ملک میں مہنگائی سے مزدور،کسان، غریب اور متوسط طبقہ پس گئی ہے.ملک میں مہنگائی سے مزدور،کسان، غریب اور متوسط طبقہ پس گئی ہے.مہنگائی کے باعث زراعت کا شعبہ بدحال ہے.پی ٹی آئی حکومت نے پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کردیا ہے.اس حکومت کو گھر بھیجنا ضروری ہے۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ملک آئین کی بالا دستی اور جمہوریت کی بنیاد پر ہی آگے بڑھ سکتا ہے، اپوزیشن رہنماؤں میں اس حوالے سے مکمل اتفاق موجود ہے، جس میں حکومت کے خلاف جدوجہد اپوزیشن کے پلیٹ فارم سے شروع کرنا بھی شامل ہے جبکہ تمام جماعتیں متفق ہیں کہ ’کل سے پہلے آج حکومت کو گھر بھیجنا’ ناگزیر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے ساتھ ہماری یکجہتی کسی سیاسی سوچ کی بنیاد پر نہیں، ہم کشمیر کے عوام کو پیغام دینا چاہتے ہیں پوری پاکستانی قوم اس کے ساتھ کھڑی ہے۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے بھی ملاقات ہوگی، اپوزیشن جماعتوں کے سربراہان کا بھی ایک مشترکہ اجلاس ہوگا تا کہ موثر حکمت عملی بن سکے لیکن مسلم لیگ (ن) اور پی پی پی نے فیصلہ کیا ہے کہ حکومت کو گھر بھیجنے کے لیے مشترکہ جدوجہد کرنی ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنماء سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام کا جینا محال کردیا ہے۔عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں کم دی گئیں ، اوگرا نے بھی سفارش کی لیکن حکومت بضد ہے کہ مہنگائی کا کمرتوڑ بوجھ عوام پر ڈالنا ہے۔جس کے ساتھ ان کی کوئی ہم آہنگی نہیں ہے۔