لاہور: مسلم لیگ ن نے پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رہنماء علیم خان کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کیلئے گرین سگنل دیدیا، ذرائع نے جلد اہم پیشرفت کی پیشگوئی کردی۔
سیاسی ذرائع کا کہنا ہے کہ علیم خان کی گزشتہ 3 روز میں 40 کے قریب ارکان پنجاب وقومی اسمبلی سے ملاقاتیں ہوئی جنہوں نے اپنی حمایت کا یقین دلایا ہے جبکہ آج علیم خان ممکنہ طور پر 10 ساتھیوں سمیت جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان کرینگے۔
ذرائع کادعویٰ ہے کہ مسلم لیگ ن نے علیم خان کو عثمان بزدار کی حکومت ختم کرکے وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کی یقین دہانی کروادی ہے جس کے بعد پنجاب کی سیاست میں اچانک سے انتہائی گرما گرمی دیکھنے میں آرہی ہے۔
مزید پڑھیں:عدم اعتماد پر 15اراکین آپکا ساتھ نہیں دینگے۔ گورنر، ایک نام بتادیں۔خواجہ آصف