ن لیگ نے قائل کرلیا، متحدہ قومی موومنٹ حکومت چھوڑنے کیلئے تیار

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PML-N, MQM-P MAKE HEADWAY IN TALKS over NO-TRUST MOTION

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد سے قبل مسلم لیگ ن نے متحدہ قومی موومنٹ کو حکومت سے علیحدگی پر قائل کرلیا، ایم کیوایم کی جانب سے حکومت چھوڑنے کا اعلان جلد متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے وفد اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی قیادت کے درمیان اسلام آباد میں پارلیمنٹ لاجز میں ملاقات ہوئی۔ملاقات میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد اور ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مسلم لیگ ن حکومت کی اہم اتحادی ایم کیوایم کو تمام تحفظات کو دور کرنے اور ان کے قانونی مطالبات کو تسلیم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ یہ بھی معلوم ہوا کہ وزیر اعظم خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد اگلی حکومت میں ایم کیوایم کی شمولیت کیلئے مسلم لیگ ن کے ساتھ مشترکہ مسودہ تیار کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی حکومت کے خلاف اپوزیشن کی جانب سے قومی اسمبلی میں جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد کے بعد پنجاب میں بھی اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروادی۔

مزید پڑھیں:غلط فہمی میں نہ رہیں۔شہباز شریف وزیراعظم کے خطاب پر سیخ پا

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے پنجاب حکومت گرانے کیلئے نمبرز پورے کرنے کے بعد عثمان بزدار کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائی ہے۔

عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد رانا مشہود نے جمع کرائی،تحریک عدم اعتماد پر ن لیگ کے 122 اور پیپلزپارٹی کے 6 اراکین کے دستخط ہیں۔

Related Posts