مسلم لیگ ن نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا، وزیرداخلہ

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
عمران خان کو شہباز گل کے بیان پر معافی مانگنی چاہیے، رانا ثناء اللہ
عمران خان کو شہباز گل کے بیان پر معافی مانگنی چاہیے، رانا ثناء اللہ

اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ملک کو ایٹمی طاقت بنانے میں مسلم لیگ ن کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یوم تکبیر کے حوالے سے اپنے پیغام میں وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ آج کےدن ہم نے ثابت کیا کہ پاکستان ایٹمی قوت ہے۔ وقت نے ثابت کیا دلیر سیاسی قیادت ہی ملکی مفاد کیلئے دلیرانہ فیصلے کرتی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ڈالرز کی پیشکش کوٹھکراتے ہوئے نواز شریف نے آج کے دن خودداری کا فیصلہ کردیا تھا۔ پاکستان ایک انتہائی ذمہ دار ایٹمی قوت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

حکومتی اتحادی چیئرمین نیب کیلئے جسٹس (ر) مقبول باقر کے نام پر متفق

وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے پاکستان کوایٹمی طاقت بنایا۔ ہم ہی اسے معاشی طاقت بھی بنائیں گے۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں آج یوم تکبیر جوش و جذبے سے منایا جارہاہے۔ 24 سال پہلے پاکستان نے 28 مئی 1998 کو ایٹمی دھماکے کیے تھے۔

وزارت اطلاعات و نشریات نے یوم تکبیر کے حوالہ سے ایک قومی نغمہ بھی جاری کیا ہے جس کا مقصد یوم تکبیر کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ یوم تکبیر کی مناسبت سے حکومت نے رواں سال اس حوالہ سے 10 روزہ تقریبات منانے کا اعلان کیا ہے جس کا موضوع ’’نہ جھکے تھے نہ جھکیں گے‘‘ ہے۔

Related Posts