اپوزیشن اتحاد کو برقرار رکھنے کے لیے تمام تکالیف برداشت کیں، احسن اقبال

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اپوزیشن اتحاد کو برقرار رکھنے کے لیے تمام تکالیف برداشت کیں، احسن اقبال
اپوزیشن اتحاد کو برقرار رکھنے کے لیے تمام تکالیف برداشت کیں، احسن اقبال

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہم نے ہر تکلیف کے باوجود اپوزیشن کے اتحاد پی ڈی ایم کو برقرار رکھنے کی کوشش کی ہے۔ اپوزیشن جماعتوں میں کسی پر تنقید نہیں کرنا چاہتے کیونکہ ہمارا مقابلہ عمران خان سے ہے۔

مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ کراچی کے ضمنی الیکشن میں (ن) لیگ کے امیدوار کی حمایت پر اے این پی کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ پنجاب کے 58 ہزار منتخب بلدیاتی نمائندوں کو برطرف کیا گیا تھا، سپریم کورٹ نے بلدیاتی اداروں کو پرانے اسٹیٹس پر بحال کیا، سپریم کورٹ نے واضح کیاکہ ایسے تو آمریت میں بھی برطرف نہیں کیا جاتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد سے انکاری ہے۔ ان کا خیال ہے کہ منتخب چیئرمین ان کے جھوٹے کیسز سے دباو ٔمیں آکر وفاداری تبدیل کردے گا۔ وزیراعظم کےکہنے پرپنجاب حکومت حکم عدولی کررہی ہے جس کا سپریم کورٹ کو نوٹس لینا چاہیئے۔

رہنما مسلم لیگ احسن اقبال کا مزید کہناتھا کہ عدالت نے فیصلہ دیا ہے کہ بلدیاتی ادارے اسی حالت میں بحال ہونگے جس حالت میں پہلے تھے تاہم عدالتی فیصلے کے باوجود بلدیاتی اداروں کو کام نہیں کرنے دیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی و صوبائی اسمبلی کی طرح لوکل گورنمنٹ کو آئینی تحفظ حاصل ہے۔

Related Posts