زرین خان کی جم میں ایکسرسائز کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی:بھارتی اداکارہ زرین خان کی جم میں ایکسائز کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زرین خان اپنے آپ کو فٹ رکھنے کے لئے مختلف قسم کی ایکسر سائز کرنے میں مصروف ہیں۔

دنیا بھر میں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد اچھی غذائیں کھانے کے ساتھ ساتھ گھر پر ورزش کے علاوہ کلب یا جم میں بھی خود کو فٹ رکھنے کے لئے خوب کوشش کرتے اور پسینا بہاتے ہیں۔

زرین خان نے انسٹاگرام پر اپنے فْل باڈی ورک آؤٹ کی ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ چیسٹ،بیک اور شولڈر کی ایکسرسائز کر رہی ہیں۔زرین خان کی ویڈیو کو 1 لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا جبکہ کمنٹس کے ذریعے سیکڑوں ان کے چاہنے والوں نے ان کی تعریف کی ہے۔

زرین خان کو جِم میں ایکسرسائز اور بڑی مہارت کے ساتھ مشینوں کو استعمال کرتا دیکھ کر ان کے مداح آخرکار جاننے میں کامیاب ہوہی گئے کہ اداکارہ کس طرح خود کو فٹ رکھتی ہیں۔