عمران خان کی نا اہلی پر ن لیگ، جے یو آئی کارکنوں کا جشن

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے توشہ خانہ ریفرنس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی کے فیصلے پر اے این پی اور جے یو آئی (ف) کے کارکنوں نے جشن منایا۔ 

تفصیلات کے مطابق اے این پی کے ہزاروں کارکن فاروق اعظم چوک نکل آئےاور ڈھول کی تاپ پر رقص کیا جبکہ الیکشن کمیشن کے حق میں نعرہ بازی کی۔

کارکنوں نے پی ٹی آئی اور عمران خان کے خلاف نعرہ بازی بھی کی۔ اسی ثنا میں پی ٹی آئی کارکنان احتجاج کے لیے فاروق اعظم چوک پہنچ گئےاور الیکشن کمیشن کے خلف نعرہ بازی کی۔

دونوں سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں ممکنہ تضادم کو روکنے کے لیے پولیس موقع پر پہنچ گئی جبکہ دونوں پارٹیوں کے ورکرز ایک دوسرے کے خلاف نعرہ بازی کرتے رہے۔

راولپنڈی میں ن لیگ کا جشن 

عمران خان کی نااہلی پر راولپنڈی میں ن لیگ نے جشن منایا۔ ن لیگ کے رہنما ضیا اللہ شاہ نے کارکنوں کے ساتھ جشن منایا۔

لیگی کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا اور مٹھائیں تقسیم کیں۔

Related Posts