شاہد خاقان عباسی کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نہیں بنایا جارہا ، رانا تنویر

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

rana tanveer
rana tanveer

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ پارٹی صدر شہباز شریف جلد پاکستان آرہے ہیں، شاہد خاقان عباسی کو قومی اسمبلی میںقائد حزب اختلاف بنانے کی قیاس آرائیاں درست نہیں۔

مرید کے میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ن لیگی رہنما اور چئیرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی رانا تنویر کاکہنا تھا کہ پارٹی صدر شہباز شریف جلد پاکستان آرہے ہیں اور وہ ہی قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف رہیں گے۔

رانا تنویر حسین نے کہا کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو قومی اسمبلی میں پارٹی کی طرف سے قائد حزب اختلاف نہیں بنایا جارہا ہے، ایسا نہیں سکتا کہ حکومت عوام کو ڈلیور نہ کرے اور پانچ سال پورا کرنے کا خواب دیکھے۔

انہوں نے کہا کہ مارچ میں ایسی ملک گیر تحریک شروع کریں گے کہ حکومت کو گھر جانا ہی پڑے گا، عمران خان کی حکومت نے ملکی معیشت اور سیاست کا جنازہ نکال دیا ہے۔ حکومت کو مزید وقت دیا تو بہت نقصان ہو جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ کرپشن کے نام پر انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ اب بند ہونا چاہیے، کوئی لندن سازش تیار نہیں ہورہی ہے۔ حکومت اپنے غلط فیصلوں کی وجہ سے خود گرے گی۔

رانا تنویرکا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی حکومت امریکا کی بات نہ ماننے پر گرائی گئی، امریکی صدر بھی کہہ چکے ہیں سابقہ حکومت ہمارا کہنا نہیں مانتی تھی اسی لیے امداد بند کردی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ چئیرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی کی حیثیت سے انہوں نے حکومت سے اسٹیٹ لائف کارپوریشن کے فارغ کیے گئے کارکنوں کے بارے میں حکومت سے رپورٹ طلب کررکھی ہے۔

Related Posts