(ن)لیگ اور پیپلزپارٹی سیاسی جماعتیں نہیں، خاندانی مافیا زہیں،حلیم عادل شیخ

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

برائی کے خاتمے کے لئے اسلام آباد جارہے ہیں، حلیم عا د ل شیخ
برائی کے خاتمے کے لئے اسلام آباد جارہے ہیں، حلیم عا د ل شیخ

کراچی:سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ مسلم لیگ(ن)اور پیپلزپارٹی سیاسی جماعتیں نہیں خاندانی مافیا بن چکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتوں میں موجود بچے اپنے والدین کے لئے این آر او کی جنگ لڑرہے ہیں۔اتوارکوجاری بیان میں حلیم عادل شیخ نے کہاکہ دونوں جماعتیں اپنے کرپشن اور بدعنوانی کے منشور پر متحد ہیں۔

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ دونوں جماعتوں میں جھوٹ بولنے والوں کو بڑے عہدے دیئے جاتے ہیں، تاریخ کے نامور لٹیرے بھی دونوں جماعتوں کے رہنماں سے سبق حاصل کررہے ہیں۔

دونوں جماعتیں قومی خزانے میں گلاب سے بھی خطرناک طوفان برپا کرچکی ہیں، دونوں جماعتوں کا گزر بسر محض جھوٹ دھمکیوں اور ابو بچانے پر ہے، بگڑی اولادیں ملازموں کو کہتے ہیں انہیں وزیراعظم بلایا کریں ورنہ نوکری سے نکال دیں گے۔

مزید پڑھیں: ’پینڈورا پیپرز‘سے وزیر اعظم کے موقف کو مزید تقویت ملے گی، فواد چوہدری

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی وجہ سے ٹھگز آف پاکستان خاندان صدمے میں مبتلا ہیں، مسلم لیگ(ن)اور پی پی کو مشورہ ہے کہ وہ سیاست کی بجائے اب ستاروں کا حال دیکھنا شروع کریں۔

Related Posts