نجی بینک سے 20کروڑ لوٹنے والے 3 ملزمان پشاور سے دھر لئے گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نجی بینک سے 20کروڑ لوٹنے والے 3 ملزمان پشاور سے دھر لئے گئے
نجی بینک سے 20کروڑ لوٹنے والے 3 ملزمان پشاور سے دھر لئے گئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی / پشاور:پشاورکے تھانہ تہکال پولیس نے کراچی کے نجی بینک کے 20 کروڑ 50 لاکھ روپے لوٹنے میں ملوث 3 ملزمان کو پشاور سے حراست میں لے لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے تجارتی حب کراچی میں سال کی سب سے بڑی ڈکیتی میں ملوث 3 ملزمان کو پشاور پولیس نے گرفتار کرلیا، ملزمان کو پشاور کے تھانہ تہکال کی حدود سے گرفتار کیا گیا۔

اور ابتدائی طور پر ان کے قبضے سے 70 لاکھ روپے اور واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد کرلی گئی ہے۔پولیس حکام نے بتایا کہ گرفتار کئے گئے ملزمان میں سلمان، محمد ساجد اور محمد امین شامل ہیں۔

ملزمان کا تعلق کراچی سے ہے اور وہ لوٹی گئی رقم پشاور میں کاروبار کے لئے استعمال کرنا چاہتے تھے۔ ملزمان نیرواں برس 10 اگست کو کراچی میں نجی بینک سے رقم لے جانے والی گاڑی لوٹی تھی، واردات میں گاڑی کا ڈرائیور بھی شریک تھا۔

اور اس واردات کے دوران 20 کروڑ 50 لاکھ روپے لوٹے گئے تھے۔واضح رہے کہ رواں برس 10 اگست کو کراچی میں نجی سیکورٹی کمپنی طارق روڈ سے بینک کی رقم ڈلیورکرنے کے لیے روانہ ہوئی۔

مزید پڑھیں: انسداد جرائم کے لیے کراچی پولیس کی شہر بھر میں کامیاب کارروائیاں، 722 ملزمان گرفتار

آئی آئی چندریگرروڈ پر گارڈز کچھ رقم لے کر نیچے اترے تو ڈرائیور وین لے کر فرار ہوگیا، وین میں 20 کروڑ روپے کی رقم موجود تھی۔ ڈرائیور نے وین مسکین گلی میں چھوڑدی تھی اور رقم لے کر با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔

Related Posts